پڈعیدن ( ای پی آئی ) پڈعیدن کے قریب پکاچانگ تھانے کی حدود گائوں نورل چانگ میں شوہر کے ہاتھوں تین بچوں کی ماں مبینہ قتل مبینہ قتل ہونے والی خاتون کی نعش مقامی پولیس رورل ہیلتھ سینٹر پکاچانگ منتقل کر دی گئی.

مقتولہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے رپورٹ آنے کے بعد حقیقت معلوم ہوگی.

مقتولہ نفیسہ فاطمہ لنڈ کے ورثا اسپتال پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہماری لڑکی کو شوہر شمن چانگ نے قتل کیا ہے جب تک ملزم کے خلاف ایف آء آر درج نہیں ہوگی تب تک نعش نہیں اٹھائیں گے .

پولیس کا کہناہےکہ ملزم شمن چانگ پہلے سے ہی مختلف سنگین جرائم میں ملوث تھا اور آج خاتون کے قتل میں بھی ملوث ثابت ہو رہا ہے.