راولپنڈی(ای پی آئی ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے ۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، آصف آفریدی آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے، لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسی کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں۔