اسلام آباد (ای پی آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کےخلاف اپیل پر نوٹس جاری کردیا، عمرایوب نے اپنی درخواستیں واپس لےلیں۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
بہرسٹر گور کے توسط سے عمر ایوب نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشنز کے خلاف دائر درخواستیں واپس لے لیں، ۔ شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کے نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل واپس لے لی، تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کی پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
عدالت نے شبلی فراز کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


