نوشہروفیروز(ای پی آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی بیھن کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ،ڈاکو ایک ویگو گاڑی، نقد رقم، سونا اور قیمتی سامان سمیت۔کروڑوں روپے کا مال لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ رات ڈھائی بجے مورو درس تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکو صبح پانچ بجے تک گھر کے اندر موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے چہرے اور ہاتھوں پر ماسک چڑھا رکھے تھے ۔

اطلاع پر ایس ایس پی نوشہروفیروز روحیل کھوسو نفری کے ہمراہایم این اے ہاؤس پہنچ گئے ،ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں