اسلام آباد(ای پی آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو اچھا اور اپ رائٹ آدمی قرار دے دیا۔

لاہور میں احتساب عدالت میں سلیمان شہباز نے مختصر گفتگو کی۔اس دوران صحافی نے سلیمان شہبازسے سوال کیاکہ محسن نقوی کے نگران وزیراعلی بننے پرکیا کہیں گے؟سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ محسن نقوی بہت اچھے اور اپ رائٹ آدمی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلی مقرر کیا تھا۔