نوابشاہ ( ای پی آئی ) سندھ کے معروف بزرگ سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے 754ویں سالانہ عرس کی تین روزہ سرکاری تقریبات محفل موسيقي اور سگھڑ کچھری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔
عرس کے آخری روز ضلع انتظامیہ شہید بینظیر آباد اور محکمہ ثقافت کی جانب سے سگھڑ کانفرنس اور محفلِ موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو، ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن اور ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
محفل موسیقی میں سندھ کے معروف فنکار احمد مغل، فرزانہ بہار، صوفی فنکار فقیر برکت جمال اور دیگر مقامی فنکاروں نے کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی، جبکہ سگھڑ علی گل بھٹی اور دیگر شعراء نے نڑ بیت سنا کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔
محفل موسیقی میں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل، کمشنر میونسپل کارپوریشن عبدالرزاق شیخ، اسسٹنٹ کمشنر دوڑ محمد ذاکر، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، مختیارکار دوڑ اویس جتوئی، درگاہ کے سجادہ نشین فقیر نوید حسین وسطڑو، وائس چیئرمین ضلع کونسل عبدالرسول بروہی، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی عبداللہ شر، شیر باز مری، اعجاز ہالیپوتہ، ٹاون آفیسر محمد صالح زرداری سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسران، زائرین اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


