اسلام آباد (ای پی آئی ) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ فی الحال آئینی عدالت میں ویڈیو لنک کی سہولت میسر نہیں ہے۔

جسٹس امین الدین خان سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ایڈوکیٹ مخدوم علی خان کی التواء درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی

معاون وکیل سعد ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ مخدوم علی خان سپریم کورٹ مقدمات میں مصروف ہیں اس لئے آج پیش نہیں ہوسکتے عدالت مقدمات کی آئندہ سماعت ویڈیو لنک پر رکھ لے۔

جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ویڈیو لنک کی سہولت فی الحال تو میسر نہیں۔ تاہم عدالت نے مخدوم علی خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔