لاہور(ای پی آئی) : معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو کی جانب سے اوپو A6 4G پاکستان میں لانچ کر دیا گیا ہے جو کہ اب پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے۔ یہ اسمارٹ فون 7000mAhکی بڑی بیٹری، بہترین پرفارمانس، اور جدید AI کیمرے کے ساتھ ساتھ دو سال کی وارنٹی بھی فراہم کرتا ہے۔

اوپو A6 4G کی لانچ کے موقع پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہا کہ، "اوپو کا عزم ہے کہ جدید ٹیکنالوجی ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہونی چاہیے۔ اوپو A6 4G پریمیم ڈیزائن کے ساتھ ہموار کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ ہمیں ایک ایسی ڈیوائس پیش کرنے پر فخر ہے جو دیرپا بیٹری،عمدہ کارکردگی، اورجدید AIفیچرز کو یکجا کر کے صارفین کے لیے بہترین پرفارمانس یقینی بناتی ہے۔ ”

7000mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ، او پو A6 4G صرف ایک چارج میں دو دن تک چل سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریورس چارجنگ فیچر کی بدولت دیگر ڈیوائسز، جیسے کہ ہیڈفون، اسمارٹ واچ یادیگر فون وغیرہ کو بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔اوپو A6 4G ہموار ملٹی ٹاسکنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ شاندار ColorOS15اور Snapdragon 685 4G چپ سیٹ کے ساتھ موثر کارکردگی فراہم کرتاہے۔اعلیٰ کارکردگی کے لیے، A6 سپر کول VC سسٹم کے ساتھ آتا ہے جو حرارت کو مؤثر طریقے سے خارج کرتا ہے اور مستقل ہموار آپریشن کو یقینی بناتا ہے۔

اوپو کی جانب سے اس اسمارٹ فون میں فلیگ شپ لیول AI کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ صارفین کو شاندار فوٹوگرافی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ AI Eraser کے ذریعے غیر ضروری اشیاء کو ایک کلک میں ہٹایا جا سکتا ہے، جبکہ Dual View Video کے ساتھ آپ فرنٹ اور ریئر کیمرہ سے بیک وقت ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 50MP مین کیمرے کے ساتھ،شاندار انڈر واٹر فوٹو گرافی، AI پورٹریٹ ری ٹچنگ، AI Recompose، اور AI Perfect Shot جیسے فیچرز بھی شامل ہیں۔

اوپو A6 4G جدید اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ SGS تصدیق شدہ IP66، IP68، اور IP69 پروٹیکشن فراہم کرتا ہے اور ڈیوائس کو روزمرہ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرتے ہوئے اوپوA6 4Gدو سال کی آفیشل وارنٹی پیش کرتا ہے، جو مارکیٹ میں دستیاب عام اسمارٹ فون وارنٹی سے دگنی ہے اور اوپو کی پائیداری، معیار، اورشاندار بعد از فروخت سروسز کی عکاسی کرتی ہے۔

اوپوA6 4G اب پاکستان میں پری آرڈر کے لیے Aurora Gold اور Sapphire Blue رنگوں میں اوپو کے آفیشل اسٹورز اور آن لائن دستیاب ہے۔