اسلام آباد (ای پی آئی) دعوت اسلامی کا مقبول عام سلسلہ ذہنی آزمائش کا گرینڈ فائنل روز کلف مارکی نزد گولڑہ شریف ای الیون میں ہوگا ۔
مقابلہ کی تقریب میں اسلام آباد راولپنڈی سے ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت ہوگی جس میں محفل نعت ان شاءاللہ عزوجل رات ساڑھے سات بجے شروع ہو جائے گی جبکہ اس سلسلہ میں رکن شوری و ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری میزبانی کریں گے
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ نے راولپنڈی اسلام آباد کے عاشقان رسول کو شرکت کی دعوت بھی دی


