اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان میں سوشل میڈیا پر عمران خان ہماری ریڈلائن ٹاپ ٹرینڈبن گیا،
سوشل میڈیا پر 25جنوری 2023کو پہلے پانچ ٹرینڈزمیں عمران خان ہماری ریڈلائن ٹاپ ٹرینڈ ہے جبکہ دوسرے نمبرپرعاصم منیر، تیسرے نمبر پر مارشل لا چوتھے نمبر پر زمان پارک پہنچو اور پانچویں نمبر پر بختاور بھٹو ٹرینڈ ز سوشل میڈیا پر دیکھے جاسکتے ہیں .
یاد رہے کہ گذشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی افواہوں کے بعد ہزاروں لوگ زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ کے گرف جمع ہوگئے تھے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گفتگوبھی کی،
فواد چوہدری کو رات دیر گئے لاہور میں ان کے گھر کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا . اس وقت کے بعد سے اب تک اب تک عمران خان ہماری ریڈلائن ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اس وقت تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب ٹوئیٹس کی جاچکی ہیں .


