اسلام آباد(محمد عالی جاہ خان ) پاکستان کیلئےگینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والی دخترِ پاکستان – مونا خان نے لندن میراتھن ریس میں "گینیز ورلڈ ریکارڈ” حاصل کر لیا
پاکستان کیلئے باعثِ فخر اور وطنِ عزیز کی بیٹی خاتون صحافی مونا خان نے 42.2 کلومیٹر کا فاصلہ مقررہ وقت میں سَر کر کے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا
پاکستان کی بیٹی مونا خان نے تاریخی کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں .مونا خان نے خاتون ہو کر عزم ، ہمت اور محنت کی عظیم مثال قائم کر دی.
لندن میراتھن ریس میں مونا خان نےسبز ہلالی پرچم اٹھاکر بھارتی ریسر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
مونا خان کی کہانی عزم، قربانی اور پاکستانی خواتین کی ناقابل شکست ہمت کی عکاس ہے.مونا خان کی کی تاریخی فتح نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں اپنے حریف کو مات دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں


