اسلام آباد(ای پی آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے،، بزرگ شہریوں کوسرکاری سہولیات ک فراہمی سے متعلق بل اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے رپورٹ قومی اسمبلی کو بھیج دی۔

پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں سے بل کی منظوری اور صدارتی توثیق پر قانون لاگوہوجائیگا۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن نوشین افتخار کی صدارت میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے "اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز،،سے منسوب ترمیمی سرکاری بل کی توثیق کردی ہے حکومت کی جانب سے بزرگ شہریوں کے لئے مختلف سہولیات کا تعین کیا جارہا ہے۔

کمیٹی نے ملک میں منشیات کے کثرت سے استعمال اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے قراردیا ہے کہ متعلقہ حکام اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہے۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ اور انسداد منشیات ڈویژن کے حکام کو طلب کرلیا ہے۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت انسانی حقوق اقلیتو ں سے متعلق کمیشن کے قیام کے دوران کمیٹی کو اعتماد میں لے۔