اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر سینئر صحافیوں اور اینکر پر سنز نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے تازہ ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف فواد چودھری سے زیادہ سخت بیانات عمران خان نے دئیے لیکن سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی

سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر خبر شئیر کی فواد چودھری کو ایک ٹی وی چینل پر دئیے گئے انٹرویو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اس انٹرویو میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کسی کے کہنے پر محسن نقوی کو نگران وزیراعلی بنا دیا الیکشن کمیشن کسی کا منشی بن چکا ہے فواد نے یہ نہیں بتایا کہ الیکشن کمیشن کس کا منشی ہے؟

سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے اکائونٹ پر فواد چوہدری کی گرفتاری کی خبر شئیر کی کہ” الیکشن کمشنر کو دھمکیوں پر مقدمہ درج، فواد چوہدری گرفتار”۔

اینکر پرسن اور سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے ماضی کی تلخی کے باعث فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق کوئی ٹوئیٹ نہیں کی ، البتہ اپنی پوسٹ میں لکھا کہ طاقت ہمیشہ نہیں رہتی، بعد میں گلے پڑتی ہے.

اینکر پرسن عارف حمیف بھٹی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ” فواد چوھدری کی گرفتاری اور زمان پارک میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ایک ہی سکرپٹ ہے ۔ تکبر میں ظلم کا سلسلہ نشان عبرت ضرور بنے گا” ۔انہوں ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ”یااللہ اس ملک کو ظالموں کے شکنجے سے آذاد کروا دے”۔

سینئر صحافی صدیق جان نے لاہور کچہری کی ویڈیو شئیر کر تے ہوئے اطلاع دی کہ ”لاہور کچہری ۔۔۔۔۔پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی”۔اس سے پہلے اپنی ٹوئٹ میں صدیق جان نے اطلاع دی کہ فواد چوہدری صاحب کو کچھ ہی دیر میں راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا”۔انہوں نے فواد چوہدری کی گرفتار کے فورا بعد سوشل میڈیا صارفین کو اس گرفتاری کی خبر بھی دی اور لکھا کہ ”فواد چوہدری گرفتار،فواد چوہدری کے بعد زبیر نیازی کے بھی گرفتاری کے امکانات،فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کی گئی”انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی زمان پارک میں بول نیوز سے گفتگو بھی شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ”خان صاحب ،آپ آرام سے سوئیں، سکون کریں،ہم کارکنان باہر موجود ہیں،ایک کارکن کی زمان پارک کے باہر بول نیوز کے رپورٹر خرم ملک سے گفتگو”۔

سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”طاقت کا نشہ سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت بھی چھین لیتا ہے”۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ”جہلم میں احتجاج کی تیاریاں۔ لگتا ہے امپورٹڈ پورا ملک بند کروا کر ہی رہیں گے”۔”باولے ہو گئے ہیں”۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عمران ریاض نے لکھا کہ ”فواد چوہدری گرفتار۔ ملک میں فسطائیت اپنے عروج پر ہے۔ محسن نقوی کے بارے میں( پی ٹی آئی) کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کا یہ غیر جمہوری رویہ انکے مالکان کو تو خوش رکھے گا مگر تاریخ میں وہ ایک بدنامی خرید رہی ہیں”۔

سینیئرصحافی ثاقب بشیر نے ٹوئیٹر پر لکھاہے کہ پنجاب نگران حکومت ان ایکشن ۔۔۔۔ دس نومبر 2022 کو احتجاج کے تناظر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مندرہ روڈ بلاک کرنے پر 25 جنوری 2023 کو راولپنڈی پولیس کی جانب سے کچھ نامزد اور کچھ نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

جیو نیوز کے رپورٹراعزاز سید نے لکھا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درست ہے نہ اسکی گرفتاری۔