اسلام آباد (محمد عالی جاہ خان)اسلام آباد ہائیکورٹ میں
بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔
جسٹس ارباب محمد طاہر وکیل غلام مرتضی خان کی درخواست پر سماعت کرینگے
رجسٹرار آفس نے کیس 21 جنوری کو مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی
جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے جس میں فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

عدالت نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔
عدالت نے آئندہ کے لئے کیس 21 جنوری سماعت کے لیے مقرر کر دیا
سلمان اکرم راجہ بانی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں
عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا جواب تاحال جمع نہیں ہو سکا ہے۔
گزشتہ سماعت پر بانی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے پاکستان بار کے الیکشن کے باعث التوا مانگا تھا
عدالتی حکم پر جیل سپرٹنڈنٹ نے بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق جواب داخل کروادیا تھا
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب میں بانی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کی تھی
سابق اٹارنی جنرل بیرسٹر ظفر اللہ درخواست گزار غلام مرتضی کی جانب سے پیش ہونگے۔