اسلام آباد (محمد عالی جاہ خان ) پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت انحراف کا ریفرنس چیئرمین سینٹ کو بھجوا دیا گیا
پی ٹی آئی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی جانب سے انحراف کا ریفرنس چیئرمین سینٹ کو تحریر کیا
پارٹی ہدایت کے برخلاف 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے پر کارروائی عمل میں لائی گئی
شو کاز نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کوئی جواب جمع نہیں کرایا
پی ٹی آئی کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو صفائی کا بھرپور اور مکمل موقع فراہم کیا گیا
پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارٹی سے منحرف قرار دے دیا گیا
ڈیفیکشن ڈیکلریشن چیئرمین سینیٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی گئی
پی ٹی آئی کا مؤقف، آئین کے تحت لازم کارروائی مکمل شفافیت کے ساتھ کی گئی


