اسلام آباد (محمد اکرم عابد) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو ایک بارپھر مذاکرات کی پیش کش کردی۔

بات چیت میں معاملات پر پیش رفت کا امکان بھی ظاہر کردی۔

پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ مذاکرات کے لئے نام دے مذاکراتی عمل شروع کردیا جائے گا ۔یقین کریں پہلے دوسرے تیسرے چوتھے کسی اجلاس میں ضرور نتیجہ نکل آئے گا حکومت اپوزیشن کو کچھ نہ کچھ تو مل سکتا ہے ۔پاک بھارت مکالمہ کی شروعات کے حوالے سے بھی انھوں نے پیش رفت کا یقین ظاہر کیا ہے اور کہا کہ ایک نہ ایک دن بالآخر دونوں ملکوں کو مزاکرات کی میز پر آنا ہے ۔

ایک انٹرویو میں اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی صاف صاف بتائے کیا کرنا ہے چیف وہیپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر ملے تھے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا طریقہ کار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یقین رکھیں بات چیت سے کچھ نہ کچھ تو مل سکتا ہے، ترجیح یہ ہوکہ پاکستان کو کیا ملنا ہے ۔حکومت اپوزیشن دونوں یہ سوچے۔تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔ مذاکرات کی دعوت قبول کرنی ہے تو پی ٹی آئی واضح طور پر بتائے ٹی وی کے ٹاک شوزمیں یہ فیصلہ نہیں ہونا آئین مجھے بتائیں باقاعدہ مجھے آگاہ کریں ۔ بات آگے بڑھ سکتی ہے۔سب کو نظر آنا چاہیئے ۔چھپن چھپائی والامعاملہ نہیں ہوتا میرے پاس پی ٹی آئی والے کیا چاہتے ہیں۔بھارتی وزیرخارجہ سے ہاتھ ملالیا تو کیا ہوا کوئی آداب ہوتے ہیں ہمارامذہب بھی ہمیں تلقین کرتا ہے دشمن بھی ہاتھ ملاتے ہیں پاکستان کو پزیرائی ملی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جب بھارتی وزیرخارجہ خودمیرے پاس چل کر آگئے تو میں کیا کرتا سلام کا جواب نہ دیتا کوئی آداب تعلیمات ہوتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف سے ملا ہوں ۔دونوں ملکوں نے ایک دن مزاکراتی میز پر آنا ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ مذاکرات کے لئے نام دے مذاکراتی عمل شروع کردیا جائے گا ۔یقین کریں پہلے دوسرے تیسرے چوتھے کسی اجلاس میں ضرور نتیجہ نکل آئے گا کچھ نہ کچھ تو مل سکتا ہے