اسلام آباد(محمداکرم عابد)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلویزنے سندھ کے یاتریوں سے اضافی ریلوے کرایوں کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارت کو اعلی حکام کے خلاف کاروائی کی سفارش کردی گئی ہے۔

یاتری،ریل سے ننکانہ صاحب گئے تھے پہلے مرحلے میں کمیٹی نے اضافی رقوم کی ریکوری کروادی ہے۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان میں ریلویزتجاوازت واگزار کروانے کے معاملات پر اختلافات پیدا ہ ہوگئے۔قوم پرستوں کا مطالبہ ہے کہ ریلویز کی کچی آبادیوں کے خلاف کاروائی کی بجائے قبضہ مافیا کے کریک ڈاون کیا جائے گا پکے علاقوں میں ریلویز مافیا نے بڑے بڑے پلازے تعمیر کرلئے ان کے خلاف کاروائی کریں۔ن لیگ کا موقف ہے کہ ملک بھر میں یکساں طور پرریلویز تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ریلویز کالونیوں میں تجاوازت کی بھرمار ہے تمام ریکارڈ کمیٹی میں آنا چاہیے جو بھی قبضہ گروپ ہے بلاتفریق کریک ڈوان کریں۔

قائمہ کمیٹی ریلویز کا اجلاس قائمقام چیئرمین رمیش لعل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس ریکوزیشن پر طلب کیا گیا تھا کیونکہ یہ سربراہی پی ٹی آئی کے پاس تھی اور وہ مستعفی ہوچکے ہیں۔رمیش لعل نے کہا کہ سندھ سے ننکانہ صاحب آنے والے یاتریوں سے ریلویز نے اضافی کرائے وصول کئے۔۔ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کردی گئی ہے اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔

رمیش لعل نے کہا کہ کمیٹی کی وجہ سے 9لاکھ سے زائد اضافی کرایہ واپس ہوا۔کاراوئی بھی کریں۔مستقل چیئرمین نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے تمام ارکان نے اس معاملے پر اسپیکر سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسقتل سربراہ کمیٹی آنے پر تمام ریلویز ڈویژنوں کے دوروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں سکھر کراچی لاڑکانہ لاہور میں اجلاس طلب کئے جائیں گے۔۔ارکان نے کہا کہ ریلویز میں آوے کاآوابگڑا ہوا ہے۔ واش روم کی ابتر حالت ان کی کارکردگی کا پتہ دے رہی ہے۔ سردی میں ریلویز کے ائیر کنڈیشنر خراب ہونے کا انکشاف ہواہے حکام تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر سردی ائیر کنڈیشنزسسٹم خراب ہے تو مسافروں کا گرمی میں کیا حال ہوگا۔دوسالوں سے سکھر ٹریک کی ابترحالت پر اظہارِ تشویش چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سکھر ڈویڑن میں ریلویز پر تجاوزات کی بھرمار۔مافیا منتھلی دے رہے ہیں اہلکار خود قبضہ کروارہے ہیں اور جگہ بھی خود بتاتے ہیں ۔نتیجہ خیز کاروائی کبھی نہیں ہوئی۔

ارکان نے کہا کہ ریلوے والے قبضہ مافیا سے ملے ہوئے۔ سندھ میں خصوصی طورپر متعلقہ کمشنرز ڈپٹی کمشنرنتظامیہ پولیس بھی اصل بڑی بڑی تجا وزات کی نشاندہی کرنے کی بجائے کاروائی کے دوران غلط سائٹس دکھا کر معمولی کاروائی آپریشن کی رپورٹ دے دیتے ہیں۔ ان کی ناقص کارکردگی بھی مسئلہ ہے۔ ایک کیوایم کے وسیم حسین نے کہا کہ کچی کی بجائے پکی آبادیوں کے ناجائزپلازوں کا نوٹس لیا جائے بس جب بھی کاروائی کا اعلان ہوتا ہے یہ غریبوں کی بستیوں میں پہنچ جاتے ہیں اصل مافیا ہر دور میں بچ نکلتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے محمدنعمان نے کہا کہ تجاوزات کے معاملے پر تفریق نہیں ہوسکتی سب کے خلاف بلامتیاز کاروائی ہونی چاہیئے، ایم کیوایم پاکستان کے ارکان نے ان سے اختلاف کیا ہے ۔
کمیٹی نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے سارے ملک میں ریلویز کالونیوں میں قبضہ گیروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔ارکان کا کہنا تھا کہ۔80،فی صد ریلویز اراضیات پرقبضہ ہے۔ رمیش لال نے کہا کہ ڈی ایس سوئے ہوئے ہیں۔ایم ایل ون میں تاخیر سے مایوسی پھیل رہی ہے۔لگتا ہے منصوبہ بند ہوگیا ہے۔

کمیٹی نے اصلاح احوال کے لئے مستقل چیئرمین کمیٹی آنے پر روڈمیپ وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ سکھر ریلویز ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایم رکن نے کرایوں میں کرپشن کا بھی اجلاس میں دعوی کیا ہے بتایا گیا ہے کہ رابطہ ایپس پر کرایہ کچھ اور وصولی کچھ اور ہے،۔ وسیم کے اس دعوی پر سیکرٹری ریلویز کو تحقیقات کی ہدایت کردی گئی ہے۔