اسلام آباد(ای پی آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق دونوں صوبائی گورنرز کو خطوط لکھ دیے ہیں ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 9سے 13 اپریل کی تاریخ مناسب ہے ، جبکہ خیبر پختونخوا کیلئے 15 سے 17 اپریل کی تاریخ تجویز کی گئی ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسمبلی تحلیل پر الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے، انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت ضرور ی ہے


