اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان بار کونسل نے ملک بھر کی جامعات کو نئے لاء کالجز کے الحاق سے روک دیا

بار کے سیکرٹری گلزار احمد کے دستخط سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے جامعات/ لاء کالجز کے رجسٹرارز کو آگاہ کر دیا
بار کیے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل کے رول 20 میں ترمیم ہوچکی ہے، ترمیم شدہ رول کے مطابق تین سال تک مزید کسی لاء کالج کا الحاق نہیں ہوسکتا،

پاکستان بار نے کہا ہے کہ 15 جنوری سے قبل موصول ہونے والی درخواستوں کا ضابطہ کے مطابق جائزہ لیا جائے گا،