اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس ایسی لگائی ہے کہ جیسے میں کوئی جیمز بونڈ ہوں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خلاف جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا۔ان کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ میں نے بغاوت کی، میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، مجھے عزت و احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آ جاتا۔ گرفتار رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے متعلق جو بات کی سارا پاکستان وہی بات کر رہا ہے۔