اسلام آباد(ای پی آئی) پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21,301.5 ملین ڈالر ہوگئے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 19 ملین ڈالر اضافے سے 16,196.9 ملین ڈالر ہو گئے.

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 13 فروری 2026ء کو 21,301.5 ملین ڈالر تھے۔

زر مبادلہ ذخائر کی تازہ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر: 16,196.9 ملین ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر: 5,104.6 ملین ڈالرز ہیں

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر: 21,301.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں .

13 فروری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 19 ملین ڈالر اضافے سے 16,196.9 ملین ڈالر ہو گئے۔