اسلام آباد(ای پی آئی ) شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کاروائی سے روک دیا .
سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا .
عدالت نے قراردیا ہے کہ کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا .
کیس کی سماعت کا اغاز ہوا تو بینچ کی سربراہ جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ اس کیس کی سماعت کیلئے دوسری طرف سے آج کوئی نہیں آیا.
جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کیا ہے
یاد رہے کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے اس دعوی میں ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی دفاع کا حق ختم کردیا تھا اور ٹرائل کورٹ میں کیس شہادتوں پر پہنچا ہوا ہے
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ اس مقدمہ میں میرا اختلافی نوٹ ہے دو جج صاحبان نے حق دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا.
عمران خان کے وکیل علی ظفر نے موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹانگ میں گولی لگی تھی وہ زخمی ہونے کے باعث کیس میں پیش نہ ہوسکے توٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر حق دفاع کردیا
اب مقدمہ میں گواہیاں ریکارڈ ہو رہی ہے .
جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ کتنے ارب ہرجانے کا دعوی ہے ؟وکیل نے جواب دیا کہ دس ارب روپے کا دعوی کیا گیا .
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کرنے سے پہلے دو تاریخوں پر بانی کا زخمی ہونا تسلیم کیا زخمی ہونا تسلیم کرنے کے بعد حق دفاع کیسے ختم کیا جا سکتا ہے ؟ ہم مقدمہ میں دوسرے فریق کو نوٹس کررہے ہیں .
واضح رہے کہ سال 2017 میں شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیاتھا کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاناما کیس پر خاموشی کے لیے انہیں شہباز شریف کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی۔
کیس کا مختصربیک گراونڈ
وزیراعظم شہباز شریف نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کیا
لاہور کی سیشن کورٹ میں کیس کا ٹرائل جاری ہے
ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع کرانے میں تاخیر پر ان کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا
لاہور ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا
لاہور ہائیکورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جواب دینے میں غیر ضروری تاخیر کی
مئی 2025 میں ٹرائل کورٹ کے سامنے شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کروایا
گواہ عطا تارڑ اور ملک احمد خان پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے جرح مکمل ہوچکی ہے
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی تھی
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل خارج اور حقِ دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا
اکثریت فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا رویہ دانستہ نافرمانی والا رہا اور عدالتی عمل میں تاخیر کی
جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا تھا
جسٹس عائشہ ملک کا موقف تھا کہ کسی بھی فریق کا حقِ دفاع ختم نہیں کیا جانا چاہیے
جسٹس عائشہ ملک کے اختلافی نوٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو دفاع کا موقع ملنا چاہیے تھا


