لاہور (ای پی آئی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد ان کے بھائی فراز چودہدری کو بھی جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے.
اس گرفتاری کے حوالے سے وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر ز لے جایا گیا ، اور اب فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ جہلم میں فواد چودھری کی گرفتار ی کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاج جاری ہے جس پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ہے اور متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔


