لاہور(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو اغوا کیا گیا ہے۔
ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے حبا فواد نے کہاکہ ہمارے گھر کے اندر8سے10پولیس والے آئے، بغیر کوئی ایف آئی آر دکھائے اٹھا کر لے گئے، یہ گرفتاری نہیں، اغوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میری یہی التجا ہے کہ ہمیں یہ تو بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت میرے شوہر کو اٹھایا ہے۔حبا فواد کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی ایف آئی آر میں اٹھایا ہے تو ہمیں بتایا جائے اور اس کی کاپی دی جائے۔


