اسلام آباد (ای پی آئی) پی ٹی سی ایل گروپ نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب روپے کا منافع حاصل کر لیا۔
پی ٹی سی ایل گروپ کی شاندار مالیاتی کارکردگی کی وجہ ٹیلی نار پاکستان کی شمولیت ، فکسڈ براڈ بینڈ ، انٹرپرائز، ہول سیل، اور موبائل سروسز کی ترقی رہی، جس کے باعث کمپنی منافع بخش ہوئی ۔
سہ ماہی کے دوران ادارے کی مجموعی آمدن میں سال بہ سال 58 فیصد اضافہ ہوا ۔پی ٹی سی ایل کی آمدن میں 6.5 جبکہ وائرلیس سروسز کی آمدن میں 13 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔یوبینک نے منافع میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے 5.8 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔
پی ٹی سی ایل گروپ نے سہ ماہی کے دوران متعدد اہم سنگ میل عبور کیے جن میں 5G اسپیکٹرم کا حصول بھی شامل ہے۔
کمپنی نے اعلیٰ ترین صلاحیتوں کے حامل 3.5 گیگاہرٹز اسپیکٹرم کا سب سے بڑا حصہ اپنے نام کیا۔ٹیلی نار پاکستان کے یوفون کے ساتھ متوقع انضمام کے بعد یہ ملک میں سب سے بڑے اسپیکٹرم کا حامل ادارہ بن جائے گا۔ کاروباری کامیابیوں کے علاوہ پی ٹی سی ایل گروپ نے سماجی شمولیت، عوامی صحت اور بنیادی ضروریات پر مرکوز متعدد اقدامات بھی اٹھائے۔


