لاہور(ای پی آئی)ممبران پارلیمنٹ کی آئین کے تحت اہلیت کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی تشکیل سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ جواب داخل کرا دیاگیا،

الیکشن کمیشن نے جواب میں کہاہے کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی جائے۔تفصیل کے مطابق ممبران پارلیمنٹ کی آئین کے تحت اہلیت کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

،الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ جواب داخل کرا دیاگیا۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ،درخواست قابل سماعت نہیں ، درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی جائے، ایسے معاملات صرف پارلیمنٹ میں لائے جاسکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کردی،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔