اسلام آباد(محمداکرم عابد)ملک میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ریلویزکے448حادثات میں169قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق اوسطاہرسال33بڑے حادثات رونما ہوتے ہیں موجودہ دورحکومت میں 89بڑے حادثات میں متعدد قیمتی جانیں چلی گئیں ِ،حادثات کے حوالے سے اعلی سطح پر زمہ داری کا تعین نہ ہوسکا ۔
دستیاب دستاویزات کے مطابق2021سے2025تک 448 ریلویزحادثات میں 164بڑے حادثات شامل ہیں ان میں ۔134ریلویزمسافر،سڑک استعمال کرنے والے28افراداسی طرح 7ریلوے ملازمین جاں بحق ہوگئے ۔132حادثات میں مسافرٹرینیں پٹری سے اتر گئیں ۔16پھاٹک حادثات،10آتشزدگی،3میں ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں۔3حادثات میں مال گاڑیوں میں تصادم ہوگیا۔164بڑے حادثات میں موجودہ دورحکومت میں یعنی2024اور2025میں 89 ریلوں کے بڑے حادثات ہوئے ۔
رپورٹ میں تحقیقات کی تفصیلات شامل نہیں ہیں ،مذکورہ رپورٹ وزیرریلویزحنیف عباسی کو بھی بھجوائی گئی ہے ۔


