اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے علاقہ بشام میں چینی انجیئرز پر خودکش حملہ کیس میں نامزد 49 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی ہے.
جسٹس نعیم اختر افغان نے بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا ملزمان ٹرائل کورٹ پیش ہو رہے ہیں اور کیا ملزمان وکیل کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ مقدمہ میں شریک ملزم کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں ریڑھی لگاتے ہیں وکیل نہیں کر سکتے، جسٹس نعیم اختر افغان نے ملزم سے کہاکہ آپ پر دہشتگردی میں سہولت کاری کا الزام ہے اس معاملہ کو سیریس لیں اور وکیل کریں، شریک ملزم نذیر کا سم کارڈ خودکش حملہ آور کے استعمال میں تھا.
جسٹس نعیم اختر افغان نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزمان وکیل کے ساتھ پیش ہوں ورنہ ضمانت منسوخ ہو جائے گی.
واضح رہےکہ کے پی کے علاقے بشام میں 26 مارچ 2024 میں حملہ ہوا تھا خودکش حملہ میں 5 چائینیز اور ایک پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے
سرکار نے 49 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے.


