اسلام آباد(ای پی آئی) سپریم کورٹ نے بلوچستان لبریشن آرمی سے مبینہ تعلق کے ملزم بلال کی ضمانت منسوخی درخواست مسترد کردی .
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کا آغازکیا توسرکاری وکیل نے استدعا کہ اس مقدمہ میں استغاثہ نے مزید دستاویزات جمع کروانی ہیں اس لئے مہلت دی جائے.
جسٹس نعیم اختر افغان نے سوال اٹھایا کہ آپ نے ملزم کا بی ایل سے سے رابطہ کیسے جوڑ دیا ؟ملزم ایک بینک کا ملازم تھا گاڑی کی رقم منتقل کرنا بینک ملازم کا جرم بنا دیا گیا بینک مینیجر نے تو صرف رقم منتقل کی.
جسٹس نعیم اختر افغان کا مزید کہنا تھا کہ بینک آفسیر کو کیا معلوم کہ گاڑی کسی دھماکے میں استعمال ہوگی.
سرکاری وکیل نے کہاکہ خود کش بمبار سے ملزم کا تعلق کی دستاویز دینی ہیں جسٹس نعیم اختر افغان نے سوال کیا کہ آپ بتائیں کہ بلال کا بی ایل اے سے کیا تعلق ہے ؟
کوئی تسلی بخش جواب نہ دینے پر عدالت نے ضمانت منسوخی کی سرکاری درخواست مسترد کردی.
ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزم ضمانت پر رہا ہوگیا تھا،سپریم کورٹ نے ضمانت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے.


