اسلام آباد(محمداکرم عابد)اسلام آبادکلب کے انتخابات کراو ۔سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ ڈٹ گئی ،وزیراعظم سے رابطے کافیصلہ،قانون تبدیل کروانے کے لئے سرگرم،لیٹر تیار۔اسلام آبادکلب کے ارکان کی تعداد9ہزار سے تجاویز،اشرافیہ کا محفوظ ٹھکانہ۔انتخابات کی مخالفت کردی ۔

سینیٹر رانا محمودالحسن کی قیادت میں کمیٹی کی مزاحمت۔قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت کے فنڈزکی تقسیم کا ریکارڈ طلب ،طلبہ کو5،6ہزار روپے مقررہ رقم کی بجائے پندرہ سوروپے دینے کا انکشاف۔دوسال کی تفصیلات مانگ لیا گیا ریکارڈ نہ آنے پر استحقاق کی تحریک پیش کی جائے گی۔نیپرا کے حسابات کی جانچ پڑتال کی حکمت عملی طے کر لی گئی،

سینیٹر ایمل ولی خان کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنے گی۔پیپرا سے اداروں کی خریداری ٹھیکوں نیلامی ادائیگیوں میں رولز کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ طلب۔حکومت نے اسلام آباد کلب میں شہریوں کی رکنیت کے لئے 1کروڑ روپے کی فیس مقرر کردی،اشرافیہ کے لئے 20لاکھ روپے،سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ،

اجلاس حیران کن طور پر اسلام آباد کلب میں چیئرمین سینیٹر رانا محمودالحسن کی صدارت میں منعقد ہوا۔اسلام آباد کلب سے متعلق بریفنگ کے لئے ایڈمنسٹریٹروفاقی سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا گیا تھا مگر کوئی نہ آیا ۔کمیٹی نے تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباکلب کے انتخابات کی ہدایت کردی اس کے لئے قانون کو تبدیل کیا جائے گا۔

وزیراعظم کو اختیار حاصل ہے ،ارکان کمیٹی نے کلب کی انتظامیہ کے نامناسب رویہ پر اظہارناپسندیدگی کیا ہے سرپرائز رہا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ کا اسلام آبادکلب میں اجلاس جس مقصد کے لئے اجلاس ہوا وہ حاصل نہ ہوسکا،اسلام آبادکلب انتظامیہ بریفنگ کے لئے نہ آئی۔کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑ ابارہ آنے کے مصداق وزٹ رہا۔ارکان کو پیپرا کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی نے ۔قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (NAVTTC – National Vocational & Technical Training کے فنڈزکی تقسیم کا ریکارڈ طلب کیا ہے بار بار کی ہدایت کے باوجود ریکارڈ پیش نہیں کیا جارہا ہے ،طلبہ کو5،6ہزار روپے مقررہ تربیتی رقم کی بجائے پندرہ سوروپے دینے کا انکشاف ہوا ۔

NAVTTC کادوسال کی تفصیلات مانگ لیا گیا ہے۔ ریکارڈ نہ آنے پر استحقاق کی تحریک پیش کی جائے گی۔