اسلام آباد(محمداکرم عابد)پاکستان مسلم لیگ(ن)نے دوٹوک طور پرواضح کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے حکومت چھوڑ جانے پر ہمارے پاس ،،پلان بی،، موجود ہے ،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت مکمل طورپر مستحکم ہے ،بلاول ٹک ٹاک میں لگے رہیں

ان خیالات کا اظہار حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹرافنان اللہ نے پارلیمینٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حال ہی میں بیان دیا ہے کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

سینیٹرافنان اللہ نے اس معاملے پر میڈیا کے استفسار پر کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت مکمل طورپر مستحکم ہے پیپلزپارٹی چھوڑکرجاتی ہے تو ہمارے پاس پلان بی موجودہے۔ بلاول بھٹو ٹک ٹک کرکے بتارہے ہیں کہ گھڑی کی سوئی چل رہی ہے وہ باری کے انتظار میں لگتے ہیں ۔ تاہم حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ،بلاول کی گفتگو بس انجوائے کریں ۔ہمارے پاس پالن موجود ہیں۔