اسلام آباد(ای پی آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان سے مسلم لیگ ن کے حق میں ایک اور فیصلہ آگیا.

سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ن لیگ امیدوار میر چنگیز خان مری کو مری کی رکنیت بحال کردی ہے.

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے اور کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی ہے

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی .

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کودوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا .ن لیگی امیدوار میر چنگیز خان مری نے الیکشن کمیشن کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا