اسلام آباد(ای پی آئی)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 414 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 414 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 14 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.32 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 مریضوں کی حالت نازک ہے۔