اسلام آباد(ای پیآئی) پاکستان میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کا نام آج بدنام ہوچکاہے اس لئے اب حکومت بجلی کسی کمپنی سے نہیں خریدے گی.
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرتوانائی نے یہ اعلان کیاہے.
سرکاری اعلامیہ کے مطابق پاورسسٹم میں ایک اورانقلابی نظام کا آغاز بجلی آپ کی فیصلہ بھی آُپ کا۔۔اب بجلی صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدنے کے قابل ہوں گے
پاورسسٹم میں سنگل خریدار کی بجائے مسابقتی نظام کی منتقلی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت ملکی تاریخ کی پہلی ویلنگ نیلامی کے لیےخواہشمند اداروں سے تجاویز مانگ لی گئی ہیں. پاورڈویژن نے بجلی کی نیلامی کے لیے ریکوئسٹ فار پروپوزل جاری کردیا گیا
اعلامیہ کے مطابق یہ عمل بجلی کی خریدوفروخت کا دوطرفہ مسابقتی نظام سی ٹی بی سی ایم کے تحت کیاجارہاہے. نیلامی کے ذریعے کاروباری ادارے اور صنعتیں مسابقتی بنیادوں پر پاور پلانٹس سے بجلی خرید سکیں گے آئندہ پانچ سال میں آٹھ سو میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی جائے گی. پہلی نیلامی میں چار سو میگاواٹ نیلامی کے لیے پیش کئے جارہے ہیں.
وزیر توانائی اویس لغاری نے ویڈیو پیغام میں نیلامی کےعمل کے آغازپر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسوقت حکومت ایک نظام کے تحت بجلی خرید کر عوام تک پہنچاتی ہے .بجلی کی خریداری کی شرائط کے حوالے سے عوام کے ہمیشہ سوالات رہے ہیں.
اویس لغاری کا کہنا تھا آئی پی پیز کا نام آج بدنام ہوچکاہے حکومت آج سے بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر ہورہی ہے اور کسی کو حق نہیں ہوگا کہ حکومت کو بجلی بیچ سکے اور نہ حکومت خرید سکے گی ملک میں بجلی پیدا کرنے والے اوراستعمال کرنے والےآپس میں خود خریدوفروخت کریں گے . بجلی کی خریدو فروخت کا نظام شفافیت پرمبنی ہوگا.
وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق اس نظام کا اطلاق سب سے پہلے صنعتی یا بڑے صارفین پر ہوگا اورآنے والے سالوں میں بجلی کی ایک منڈی بنے گی اس نظام کے تحت ایک عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا اب حکومت بجلی خرید کر زبردستی اپنے ریٹس پر عوام کو نہیں بیچ سکے گی.
انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ایک میگاواٹ سے بڑے صارفین اس سے مستفید ہوں گے سستی بجلی ملنے سے انڈسٹری عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھ پائے گی
ہماری صنعتیں عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات برآمد کر سکیں گی وزیر توانائی نے کہاکہ جو وعدے کئے تھے وہ پورے کررہے ہیں پوری قوم اور وزیر اعظم کو اس کی مبارکباد دیتا ہوں.


