لاہور(ای پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل رہنما حسان احمد نیازی کی فوجی تحویل اور انکے فوجی عدالت میں ٹرائل کیخلاف دائر درخواست کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے.
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حسان نیازی کی درخواست پر سماعت کا آغازکیا تو سپشل پراسیکیوٹر منیر احمد بھٹی نے پیش ہوکر بتایا کہ انکو اس کیس کے لئے آج ہی مقرر کیا گیاہے اس لئے جواب کے لئے مہلت دی جائے تو دورکنی بنچ نے کیس کے سپشل پراسیکیوٹر منیر احمد بھٹی کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی.
یاد رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار ملزم حسان نیازی کی طرف سے ابوزر سیلمان نیازی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کررکھی ہے.


