اسلام آباد(ای پی آئی) وفاقی آئینی عدالت نے نیشنل کمیونیکیشن ( روزنامہ دنیا )سے نکالے گئے ملازمین کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا ہے اورفریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے.

چیف جسٹس امین الدین خان نے بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے آغاز پر کہا کہ یہ تو ہائیکورٹ کا کیس ریمانڈکرکے ماتحت عدالت کوواپس بھجوانے کا آرڈر ہے جس پر وکیل میں عبدالروف نے کہا کہ این آئی آر سی نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا این آئی آر سی فیصلے کو تاخیر سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا.

وکیل میاں عبد الروف کا دلائل میں کہنا تھا کہ اسلام آباد کیس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نہیں جایا جاسکتا تھا اور ہائیکورٹ کو معاملہ فل بینچ کو بھجوانا چاہیے تھا.

بعدازاں عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

یاد رہے کہ دو صحافیوں طارق چوہدری اور آفتاب میکن کی جانب سے آئینی عدالت میں درخواستیں دائر کی گئیں تھیں.