اسلام آباد(ای پی آئی) وفاقی آئینی عدالت نے چیرمین وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کو جیل بھجوانے کی کاروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے وفاقی آئینی عدالت میں آرچرڈ سکیم کے پلاٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ مقدمے کو جلد سماعت کیلئے مقرر کر دیتے ہیں کیونکہ آج ایک فریق کی جانب سے التوا کی استدعا ہے.
اس پر سی ڈی اے کے وکیل قاسم چوہان نے کہاکہ عدالت کیس ملتوی کرتی ہے تو عملدرآمد کیس کاروائی روک دی جائے عملدرآمد کیس میں چیرمین سی ڈی اے کو جیل بھجوانے کا شوکاز جاری کیا گیا ہے.
جسٹس عامر فاروق کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ چیرمین سی ڈی اے تو اڈیالہ سے بھی کام کرسکتے ہیں بطور چیرمین سی ڈی اے جیل سے کام چلایا جاسکتا ہے .
امید ہے کہ عملدرآمد عدالت آئینی عدالت میں زیر التوا کیس کا احترام کرے گی. جس پر وکیل نے کہاکہ 28 کو عملدرآمد کیلئے کیس مقرر ہے.
عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی.


