اسلام آباد(ای پی آئی ) سینئرصحافی حامد میر نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں حامد میر نے گندم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پنجاب میں سرکاری گندم کا نرخ 3 ہزار 800 روپے فی من مقرر ہے، تاہم لاہور سمیت متعدد اضلاع میں گندم 950 روپے تک اضافی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں گندم کا ریٹ 4 ہزار 750 روپے فی من جبکہ رحیم یار خان میں 4 ہزار 700 روپے فی من تک پہنچ گیا۔
پنجاب میں سرکاری گندم کا نرخ 3 ہزار 800 روپے فی من مقرر ہے، تاہم لاہور سمیت متعدد اضلاع میں گندم 950 روپے تک اضافی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں گندم کا ریٹ 4 ہزار 750 روپے فی من جبکہ رحیم یار خان میں 4 ہزار 700 روپے فی من تک پہنچ گیا۔روٹی مہنگی ہو چکی لیکن قیمت پر کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں
حامد میر نے لکھا ہے کہ روٹی مہنگی ہو چکی لیکن قیمت پر کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں
https://t.co/XGrmGyqITM— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) October 6, 2026


