اسلام‌آباد (ای پی آئی) اڈیالہ جیل میں قید وکلا جوڑے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی آج بجلی کی بندش کے باعث‌ انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی آمد پر روٹ توڑنے اور لوگوں میں اشتعال پیدا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم بجلی کی بندش کے باعث نہ عائد ہوسکی.

انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی آمد پر روٹ توڑنے اور لوگوں میں اشتعال پیدا کرنے پرایڈووکیٹ ایمان مزاری اورانکے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف درج مقدمے کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی،

عدالت کل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کرے گی کیونکہ آج اڈیالہ جیل میں بجلی کی بندش کے باعث ملزمان کو ویڈیو لنک کے زریعے عدالت پیش نہ کیا جاسکتا، ویڈیو لنک پر پیش نہ کیئے جانے کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جاسکی.

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جیل حکام آئندہ سماعت پر ملزمان کی ویڈیو لنک کے زریعے حاضری یقینی بنائیں، بصورت دیگر جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی ۔جج طاہر عباس سپرا نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمان مزاری اور ہادی کی وکلا سے ملاقات یقینی بنائیں ۔