اسلام آباد (ای پی آئی) وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار نے پاکستان تحریک انصاف کو بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کروانے کی یقین دہانی کرادی ہے.
پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرانے کی کوششیں جاری ہیں. وکیل نیاز اللہ نیازی اور خالد یوسف چوہدری وفاقی آئینی عدالت پہنچے اور بشری بی بی کے وکلاء کی رجسٹرار آئینی عدالت سے ملاقات کی اور سزا معطلی درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا کی.
رجسٹرار آفس کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی


