لاہور(ای پی آئی)‌ فواد چوہدری کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی.

درخواست نبیل شہزاد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں آئی جی اسلام آباد ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 25 جنوری کو ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو متعدد بار عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ،اسلام آباد پولیس نے عدالتی احکامات کے باوجود فواد چوہدری کو عدالت پیش نہیں کیا حالانکہ ہائیکورٹ کے احکامات ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر نشر ہوتے رہے .

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کو نا ماننا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے عدالت متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرنے کا حکم دے ، عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ عدالت متعلقہ افسران اور حکام کو قرار واقعی سزا دینے کا حکم جاری کرے.