واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم انتخابات سے چند ہفتے قبل عوامی حمایت میں مزید کمی کا سامنا ہے تازہ سروے میں ان کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان دونوں صدارتی ادوار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سروے کے مطابق 66 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی صدارت پر عدم اطمینان ظاہر کیا، جبکہ صرف 31 فیصد نے ان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔
سروے میں ووٹنگ سے متعلق سوال پر 47 فیصد افراد نے ڈیموکریٹک پارٹی، جبکہ 35 فیصد نے ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دینے کی حمایت کی۔

معاشی معاملات بھی ٹرمپ کے لیے مشکلات بڑھا رہے ہیں، جہاں 68 فیصد امریکیوں نے ان کی معاشی پالیسیوں پر ناخوشی کا اظہار کیا۔
سروے کےمطابق ایران پر فوجی حملے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرمپ کی مقبولیت کو نقصان پہنچا ہے۔
مڈٹرم انتخابات سے قبل حمایت میں یہ کمی ریپبلکنز کے لیے سیاسی چیلنج بن سکتی ہے۔