وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ امریکا جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، ہم نے ایران کو بری طرح نشانہ بنایا ہے اور ممکن ہے کہ ہم مزید کچھ کارروائی بھی کریں.
امریکی وسط مدتی انتخابات کے دوران ووٹرز پر جنگ کے اثرات سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ایک لحاظ سے وہ اس بات کو پسند کرتے ہیں کیونکہ میں وہ کر رہا ہوں جو دوسرے صدور کو کرنا چاہئے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب ممکن ہے کہ وہ اسے پسند نہ کریں۔ اس کی ایک قیمت چکانا پڑتی ہے، جس کا مجھے یہ قدم اٹھاتے ہی اندازہ تھا، لیکن ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے
دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران پر ایک نئے اور منظم حملے کا مشترکہ منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے ممکنہ اہداف کی مشقیں تیز کر دی ہیں، جن میں ایران کی توانائی کی تنصیبات، ایٹمی مراکزی عمارتیں، اور میزائل و ڈرون ذخائر شامل ہیں۔
ا


