ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل طور پر بند ہونا ضروری ہے، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے کے کسی ایک حصے میں جنگ اور تنازعات جاری ہوں تو پورے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

عباس عراقچی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے ترجمانوں کو بتانا چاہتا ہوں ایران اس کی بھاری قیمت وصول کرے گا۔،ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کر دیے۔