اسلام آباد(ای پی آئی )سپریم کورٹ نے غیرضروری اور جھوٹے مقدمات دائر کرنے پرفیصلہ جاری کردیا،
عدالت نے 13 سال تک شہری کو مقدمات میں الجھانے والے درخواست گزارکو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے کہاکہ جھوٹے مقدمات سے عدالتوں پر مصنوعی بوجھ ڈالا جاتا ہے،
اصل سائلین متاثر ہوتے ہیں ،سپریم کورٹ نے کہاکہ جھوٹے مقدمات پر بھاری جرمانہ ہونا چاہئے ، جھوٹا مقدمہ دائر کرنے والے سے دوسرے فریق کے تمام اخراجات وصول ہونے چاہئیں۔


