اسلام آباد : (ای پی آئی) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا اور اب ہم اسے ملتوی نہیں کریں گے۔
اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو پھر نومبر کے وسط میں دارالحکومت کی جانب مارچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی بات کررہی ہے جبکہ ہم پیٹرولیم پر عائد لیوی کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں جس سے حکومت ماہانہ 150 ارب روپے کما رہی ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے پیکج کا اعلان کرے، لیوی بھتا ختم ہونا چاہیے، ریلیف پیکج سے عوام کو زیادہ فائدہ نہیں ہورہا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو حکومت ہوتی ہے بات اُسی سے ہوتی ہے، وہ فارم 47 کے ہوں یا 48کے ہوں، بات حکومت سے کرنی ہوتی ہے، ہائی جیکر جہاز ہائی جیک کرلیتا ہے تو بات اُسی سے کرنا پڑتی ہے.