انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی حکومت کی فوجی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طویل جنگوں کی مخالفت کا مطلب ہر قسم کی فوجی طاقت کے استعمال کی مخالفت نہیں ہے۔

وینس ٹیکساس کی ریاست کے شہر فورٹ ورتھ میں ووٹرز کے ساتھ سوال و جواب کی ایک نشست میں گفتگو کے دوران امریکی نائب صدر نے عراق میں اپنی فوجی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں مشرقِ وسطیٰ میں فوجی مہم جوئی سے متعلق عوام کی مایوسی کو سمجھتا ہوں۔
امریکا 47 برس سے ایران سے نمٹ رہا ہے، اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے کو ایک لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 7 ماہ سے کسی نہ کسی صورت میں ایران کے معاملے میں ملوث رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا گزشتہ 47 سال سے ایران سے نمٹ رہا ہے، ٹرمپ ایران میں مقاصد کے حصول کے بعد دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوزکریں گے۔