عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے آلودہ ترین شہروں میں آج ملتان پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرِفہرست ہے۔

لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا ہے، پیراگون کا علاقہ فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں اے کیو آئی 728 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 615 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 435 ریکارڈ کی گئی ہے۔

2 نومبر کی صبح آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور میں فضائی معیار کا اشاریہ 535 تک پہنچ گیا، جبکہ فضا میں موجود ڈھائی مائیکرون یا اس سے کم قطر کے باریک آلودہ ذرات کی مقدار 343 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گوجرانوالہ میں فضائی معیار کا اشاریہ 606 تک پہنچنے کے بعد شہر ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔

فضائی آلودگی کی تازہ درجہ بندی میں فیصل آباد اور ملتان کا اشاریہ 310، سیالکوٹ کا 260 اور پشاور کا 216 ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں آلودگی کی سطح 163 جبکہ کراچی میں 97 رہی، جو دیگر متاثرہ شہروں کے مقابلے میں نسبتاً بہتر ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق بچوں اور بزرگوں کو بھی آلودہ فضا کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔