گزشتہ دو سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں ملک کے دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق جون 2024 سے جون 2026 کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں ایک ارب 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی قرضہ بڑھ کر 5 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگیا۔
جو جون 2024 میں 3 ارب 77 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

پنجاب کے قرضوں میں 2 سال میں 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضہ بڑھ کر جون 2026 تک 6 ارب 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گیا جو جون 2024 میں 6 ارب 02 کروڑ 60 لاکھ ڈالرتھا۔

خیبر پختونخوا کے قرضوں میں 2 سال میں 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جب کہ بلوچستان کے قرضوں میں 2 سال میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔