الیکشن کمیشن کے مطابق گورنر رول اور ایمرجنسی والے اضلاع کے علاوہ بلدیاتی الیکشن کے لیے اقدامات شروع کیے گئے تھے، وفاقی حکومت کی جانب سے 4 نومبر 2026 کو آرڈر نمبر 3 جاری کیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی حکومت کے آرڈر نمبر 3 کا جائزہ لیا گیا، آرڈر کی شق نمبر 2 کے تحت آئین کے آرٹیکل 140-A کو معطل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بلدیاتی الیکشن 140-A کی معطلی کا اطلاق دیگر تمام اضلاع پر بھی کر دیا گیا، آرٹیکل 140-A صوبوں میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس آئینی معطلی کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد قانونی طور پر ممکن نہیں رہا ، جس کے بعد
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اب تک کیے گئے تمام اقدامات تا حکم ثانی روک دیے گئے۔


